متحدہ نے پھرمہاجرصوبہ تحریک چلانے کافیصلہ کرلیا

حکومتی رویہ درست نہیں، متحدہ، ایم کیوایم اپنامقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، سیاسی حلقے

حکومتی رویہ درست نہیں، متحدہ، ایم کیوایم اپنامقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، سیاسی حلقے

متحدہ نے ایک مرتبہ پھرمہاجرصوبے کی تحریک کاآغازکرنے کافیصلہ کرلیا، متحدہ نے حکومتی حلقوں کوواضح پیغام دے دیاہے کہ مزیدبرداشت کی پالیسی پرعمل درآمد نہیں کیاجائے گااوراب جس زبان میں حکومت بات کرے گی اسی لہجے میںجواب دیاجائے گا۔


سیاسی حلقوں کاکہناہے کہ ایم کیوایم کے قائدکاگزشتہ روزایک مرتبہ پھرکارکنان سے پارٹی سے علیحدگی کاسوال اس بات کی دلیل ہے کہ متحدہ کی قیادت موجودہ صورت حال سے ناخوش ہے۔ ایم کیوایم کے حلقوںکاکہناہے کہ یہ متحدہ کے صبرکی انتہاہے، ایم کیوایم ایک جمہوری جماعت اور تمام چیزوں کوپرامن طریقے سے لے کرچلناچاہتی ہے لیکن حکومت کامتحدہ کے ساتھ موجودہ رویہ درست نہیں ہے۔

متحدہ شدیدترین دباؤکے باوجود اب تک حکومت کی مخالفت میں میدان میں نہیں آئی ہے تاہم مزیداس رویے کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا اوراب جس زبان میں ایم کیوایم سے بات کی جائیگی جواب بھی اسی لہجے میں دیاجائے گا۔ سیاسی حلقوںکاکہناہے کہ آنے والے دنوںمیں اگرحکومت نے متحدہ کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل نہ کیے اوران کے تحفظات کو دورنہ کیا گیاتوکراچی سمیت صوبے بھرکے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں بظاہرمتحدہ کے تواترسے احتجاجی دھرنے اورپریس کانفرنسز اس بات کوواضح کرتی ہیں کہ ایم کیوایم اب مزید بات کرنے کیلیے تیارنہیں اورمتحدہ کی جانب سے مہاجرصوبے کی تحریک چلانے کے آغازکامطلب ایم کیوایم آئندہ دنوںمیں قومیت پرسیاست کرنے جارہی ہے۔
Load Next Story