ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہرکام گھوم پھر کر ہمارے پاس آجاتا ہے چیف جسٹس

ملکی ادارے دیوالیہ ہوچکے اور اب درختوں کی کٹائی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں آرہا ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس

ملکی ادارے دیوالیہ ہوچکے اور اب درختوں کی کٹائی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں آرہا ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس. فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ہر کام گھوم پھر کر سپریم کورٹ کے پاس آجاتا ہے اور ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مری میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے باعث درختوں کی کٹائی کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملکی ادارے دیوالیہ ہوچکے اور اب درختوں کی کٹائی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں آرہا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں جس کی وجہ سے ہر کام گھوم پھر کر ہمارے پاس آجاتا ہے۔


عدالت نے مری میں درختوں کی کٹائی کے خلاف اہل علاقہ کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد آئندہ سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔

Load Next Story