اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمت نہ صرف فوج بلکہ ہر شعبے میں قابل قدر ہیں ڈی جی رینجرز سندھ

شہر میں بسنے والے جفاکش اردو اسپیکنگ کمیونٹی پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

شہر میں بسنے والے جفاکش اردو اسپیکنگ کمیونٹی پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہیں، میجر جنرل بلال اکبر، فوٹو؛ فائل

لاہور:
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ شہرقائد پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے جب کہ اردو اسپیکنگ کمیونٹی کی خدمت نہ صرف فوج میں بلکہ ہر شعبے میں قابل قدر ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جہاں ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے کرائم مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا اور انڈسٹریل ایریا کی مانٹرینگ کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی جی رینجرز نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ رینجرز انڈسٹریل ایریا میں اضافی گشت کرے گی اور اضافی گشت کے ذریعے جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائی کرے گی۔


اس موقع پر میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اردو اسپیکنگ کمیونیٹی کی خدمات نہ صرف فوج میں بلکہ ہر شعبے میں قابل قدر ہیں جب کہ شہر میں بسنے والے جفاکش اردو اسپیکنگ کمیونٹی پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور بھر پورکارروائی کریں۔

Load Next Story