روبوٹ اب انسانوں کی طرح شاعری بھی کریں گے

گوگل نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو شاعری کرتا ہے اور اس نے 3 ہزار کے قریب رومانوی کتابیں بھی پڑھی ہیں۔

گوگل نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو شاعری کرتا ہے اور اس نے 3 ہزار کے قریب رومانوی کتابیں بھی پڑھی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

گوگل کے روبوٹ کے ساتھ ایک مسئلہ سامنے آیا کہ وہ درست تلفظ اور چہرے کے تاثرات کے ساتھ بولنے کی کوشش میں ٹھہر ٹھہر کر بات کرتا تھا اور گوگل نے اسے مزید باتونی بنانے کے لیے ہزاروں کتابیں پڑھنے کے لیے دیں جن میں 300 رومانوی کتابیں بھی شامل تھیں جب کہ یہ کتابیں پڑھنے کے بعد یہ روبوٹ شاعر بن گیا۔

تحقیق دانوں نے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والے گوگل روبوٹ جس کا نام ''اے آئی'' کا یہ کام جو اس نے گوگل برین استعمال کرتے ہوئے انجام دیا لرننگ ریپریزینٹینشن کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیا۔ انہوں نے دکھایا کہ کس طرح 11 ہزار غیر مطبوعہ کتب نیورل نیٹ ورک کے ذریعے روبوٹ کو پڑھائی گئیں اور پھر اسے آزمایا کہ کیا وہ اتنی کتب پڑھنے کے بعد خود ان جیسے چند جملے پیش کر سکتا ہے۔


سائنسدانوں نے روبوٹ کو ایک جملہ دے کر اس جیسا مطلب رکھنے والے مزید جملے بنانے کا کہا جس میں قافیہ ردیف کی پابندی بھی رکھی گئی تاکہ ایک متوازن نظم بن سکے، اس دوران مختلف آزمائشوں میں روبوٹ نے کئی نظمیں پیش کر دیں اور اکثر نظمیں تو انتہائی اداس انداز میں بنائی گئی تھیں۔ یہ روبوٹ الفاظ کو ادا کرتے وقت ضرورت کے تحت چہرے کے تاثرات بھی بدلتا ہے اس لیے یہ اپنی شاعری کو بھرپور جذبات کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

گوگل کا مصنوعی ذہانت کا حامل یہ روبوٹ کسی بھی موضوع پر کتابیں پڑھنے کے بعد نہ صرف اس حوالے سے بات کر سکتا ہے بلکہ کچھ نیا لکھ بھی سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف رومانوی کتابیں پڑھا کر اگر روبوٹ کو شاعر بنایا جا سکتا ہے تو مستقبل میں اس سے سائنس فکشن کتابیں پڑھا کر مزید کام بھی لیے جا سکتے ہیں۔
Load Next Story