مجھ پر جوتا پھینکنے والے سن لیں کہ اچھا فیلڈر ہوں اور تھرو بھی اچھی کر لیتا ہوں عمران خان

پاکستان میں پیسے کے بغیر تعلیم، علاج اور انصاف سمیت کچھ بھی نہیں ملتا، چیرمین تحریک انصاف

پاکستان میں پیسے کے بغیر تعلیم، علاج اور انصاف سمیت کچھ بھی نہیں ملتا، عمران خان۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی نے کہا کہ آپ پر برطانیہ میں جوتا پھینکا جائے تو سب سن لیں کہ اچھا فیلڈر ہوں اور تھرو بھی اچھی کر لیتا ہوں۔


لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیسے کے بغیر تعلیم، علاج اور انصاف سمیت کچھ بھی نہیں ملتا جب کہ ملک سڑکوں یا پلوں سے نہیں بلکہ تعلیم سے ترقی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کسی نے کہا کہ آج آپ پر جوتا پھینکا جائے گا تو فکر کی بات نہیں میں بہت اچھا فیلڈر ہوں اور تھرو بھی اچھی کر لیتا ہوں۔

قبل ازیں لندن پہنچے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر نواز شریف مغل اعظم بننے کی کوشش نہ کریں بلکہ قوم کو حساب دیں کہ آف شور کپنیوں کے لئے پیسہ کہاں سے آیا اور اس پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا۔
Load Next Story