آف شور کا شورمچانے والےخود بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے شہباز شریف

بعض سیاسی عناصر کی "میں" کی روش سے ملک کا بے پناہ نقصان ہو رہا ہے، شہباز شریف

خیبر پختونخوا کےعوام نےضمنی الیکشن میں نیا پاکستان بنانیوالوں کی مقبولیت کا پردہ چاک کردیا، شہباز شریف:فوٹو:فائل

QUETTA:
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی عناصر کی "میں" کی روش سے ملک کا بے پناہ نقصان ہو رہا ہے جب کہ "آف شور" کا شور مچانے والے خود بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے۔

وزیراعظم کے مشیرسیاسی امورجام معشوق علی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ "آف شور" کا شور مچانے والے خود بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے جب کہ بعض سیاسی عناصر کی "میں" کی روش سے ملک کا بے پناہ نقصان ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''ہم'' کا راستہ ہی ترقی اورخوشحالی کا راستہ ہے، یہ وقت اتحاد واتفاق کا ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے مل کرآگے لے کرجانا ہوگا۔


شہبازشریف نے 2 روز قبل پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے ضمنی الیکشن میں نیا پاکستان بنانے والوں کی مقبولیت کا پردہ چاک کردیا۔

Load Next Story