بھاگیہ شری نئی فلم ’’یہ ملن ہے پیار کا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی
منفرد انداز اختیار کیا ہے، نئی فلم کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہوگی، 43 سالہ اداکارہ کی فلم میں واپسی کے حوالے سے گفتگو۔
بالی وڈ اداکارہ بھاگیہ شری کے اے پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ''یہ ملن ہے پیارکا'' میں جلوہ گرہونگی اس فلم کی حیدرآباد دکن میں شوٹنگ جاری ہے۔
قبل ازیں ممبئی فلم سٹی گورے گائوں میں اس فلم کے گیت کی عکسبندی مکمل کی گئی۔ اداکارہ بھاگیہ شری نے کہا ہے کہ یہ فلم میرے کیرئیر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوگی ۔اس میں منفرد انداز میں نظر آئوں گی ۔ فلم کا میوزک بہت عمدہ ہے ۔انھوں نے بتایا کہ خورشید عالم نے فلم کا میوزک تیار کیا ہے جبکہ نغمہ نگار بھی خود خورشید عالم ہیں۔ یہ فلم ایک نیا موڑ ثابت ہوگی ،عرصے بعد43سالہ اداکارہ بھاگیہ شری نے فلم میں واپسی کے حوالے سے بتایا کہ شادی کے بعد تین فلموں میں شوہر ہمالیہ کیساتھ کام کیا۔ میں نے اداکاری ٹی وی ڈرامہ سے شروع کی تھی۔
انھوں نے یاد دلایا کہ انکی ٹی وی سیریل ''کچی دھوپ ''سے کیرئیر کا آغاز ہوا ۔اسکے بعد 1989 میں سلمان خان کیساتھ فلم ''میں نے پیار کیا ''میں کام کیا۔ جس نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔اسکے بعد 1992 میں فلم ''قید میں ہے بلبل''،''تیاگی'' اور ''پائل'' میں پرفارم کیا ۔ اس دوران تلگو فلموں میں بھی کردار نبھائے۔ پھر''گھر آیا میرا پردیسی ''اور ہیلو گرلز ''جیسی ہندی فلمیں کیں ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اس کے لیے کچھ دن پہلے ممبئی میں تھی جہاں چائلڈ اسٹار عادل جے پوری کے ساتھ سین عکسبند کرائے ہیں ،اس فلم کے لیے اب حیدرآباد میں ہوں اور فلم تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔
بھاگیہ شری نے بتایا کہ اس فلم میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھارہی ہوں ۔بھاگیہ شری کی فلم میں واپسی کے حوالے بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی فلم کم لاگت کی ایک محدود سطح پر بنائی جارہی ہے جسے حیدرآبادی فلم بھی کہا جاسکتا ہے ۔اس حوالے سے اداکارہ کے کردار اور انکی پرفارمنس کو دیکھ کر کسی اچھی میگا بجٹ کی فلم میں انکے کام کرنے کے امکانا ت پیدا ہوسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ 23فروری 1969کو ریاست مہاراشٹر کیشہر سنگلی میں پیدا ہوئیں ،اسی دن ماضی کی معروف اداکارہ مدھو بالا کا انتقال ہوا تھا ۔ بھاگیہ شری کا تعلق مہاراجہ پٹوردھن خاندان سے ہے ۔انکے والد مہاراجہ ایچ ایچ مہربن شری مانت تھے ۔بھاگیہ تین بہنوں میں سب سے بڑی ہیں۔
اداکارہ نے ٹی وی اسکرین سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ''میں نے پیار کیا''میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا مگر بعد ازاں یہ ایوارڈ سری دیوی کو دیدیا گیا ۔تاہم بھاگیہ شری نے اسی فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر لکس نیو فیس ایوارڈ جیتا ۔ٹی وی پر انکا ڈرامہ ''دیدی کا دولہا''میں پرفارمنس کو بھی بہت سراہاگیا ۔2009 میں عرصہ بعد مراٹھی فلم میں کام کیا ۔قبل ازیں اداکارہ نے بتایا کہ فلم اور ٹی وی کے لیے کام کرتی رہتی ہوں ۔کچھ عرصہ قبل ٹی وی ڈرامہ کرچکی ہوں ،ڈانس شو ''جھلک دکھلا جا ''میں بھی پرفارم کیا ۔اب نئی فلم ''یہ ملن ہے پیارکا '' میں کام کررہی ہوں اس فلم پر محنت کررہی ہوں ۔اس فلم سے بڑی توقعات ہیں ۔