وزیراعظم نوازشریف ترک صدر کی صاحبزادی کے نکاح میں گواہ بن گئے
وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نوازشریف ترک صدر کی صاحبزادی کے نکاح میں شرکت کی جہاں انہوں نے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوزشریف ترک صدر طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر اہلخانہ کے ہمراہ استبول پہنچے جہاں وہ ترک صدر کی صاحبزادی کی شادی میں شریک تھے جب کہ انہوں نے نکاح میں بطور گواہ شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی صاحبزادی کے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کیے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ترک صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان 4 ممالک کے مہمانوں میں شامل ہیں جنہیں ترک صدر کی جانب سے خصوصی طور پر دعوت دی گئی۔