شام کے سرکاری اسپتال پر داعش کا حملہ 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
فورسز سے جھڑپ میں 6 حملہ آور مارے گئے جب کہ شدت پسند اسپتال کے عملے کو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے۔
شام کے مشرقی علاقے میں اسپتال پر جنگجو تنظیم داعش کے حملے میں 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ شدت پسند اسپتال کے عملے کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے مشرقی علاقے میں سرکاری اسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسپتال کی سیکیورٹی پر مامور 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گرد اسپتال کے عملے کو یرغمال بناکر اپنے ساتھ لے گئے۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 شدت پسندت بھی مارے گئے جب کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اداروں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کردیا۔