خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ
یورپی آئل برینٹ کے جولائی میں فراہمی کے لیے نرخ تقریباً 5 فیصد بڑھ کر 47.83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اتارچڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں تیل کی وافر سپلائی محدود ہونے کی امید پر امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کی قیمت آئندہ ماہ ترسیل کے لیے قیمت کم وبیش 3 فیصد کے اضافے سے 46.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ یورپی آئل برینٹ کے جولائی میں فراہمی کے لیے نرخ تقریباً 5 فیصد بڑھ کر 47.83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو تیل کی قیمتیں 6ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں تاہم جمعہ کو نرخ گر گئے مگر اس کے باوجود ہفتہ بھر میں قیمتیں اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3 سے 5 فیصد تک زائد رہیں، نرخوں میں اضافے کی وجہ تیل کی بھرمار میں کمی کا امکان بتائی جاتی ہے جس کی طرف تیل کے صارف ممالک کی تنظیم آئی ای اے اور تیل کے برآمدی ممالک کی تنظیم اوپیک دونوں نے اپنی حالیہ جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں واضح اشارہ کیاہے۔