شوہر کو ماڈل ایان نے قتل کرایا بیوہ کسٹم انسپکٹر

قتل ہونےسےقبل شوہرکہتےتھےکہ مجھےکہاجارہاہےایان علی کیس میں تعاون کرواگرایسا نہیں ہوا توسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بیوہ

قتل ہونےسےقبل شوہرکہتےتھےکہ مجھےکہاجارہاہےایان علی کیس میں تعاون کرواگرایسا نہیں ہوا توسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بیوہ۔ فوٹو: فائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزدمعروف ماڈل ایان علی کیس میں گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجازکی بیوہ نے تھانہ وارث خان پولیس کواپنا بیان ریکارڈ کرادیا جس میں بیوہ نے الزام لگایاکہ اس کے شوہرانسپکٹرکسٹم چوہدری اعجازکوماڈل ایان علی نے ہی قتل کرایا ہے۔

چوہدری اعجازقتل ہونے سے قبل کافی دنوں سے ذہنی طور پردباؤکاشکارتھے، بیوہ مسماۃ صائمہ اعجازنے گزشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی ہدایت پرتھانہ وارث خان پولیس کواپنا بیان ریکارڈکرایا۔ تفتیشی آفیسرسب انسپکٹرمنظور شاہ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے کا تفتیشی آفیسر مظہرحسین تھا جسے معطل کردیا گیا اور مقدمہ کی تفتیش مجھے آج ہی سونپی گئی ہے۔


تفتیشی آفیسرنے مقتولہ کی بیوہ کابیان ریکارڈکیا جس میں کہا گیاکہ اس قبل میں نے تو پولیس کو کسی قسم کا بیان ریکارڈ کرایا اور نہ ہی کسی عدالت میں کوئی بیان دیا، میرے خاوند قتل ہونے سے قبل کہتے تھے کہ مجھے کہا جارہا ہے ایان علی کیس میں تعاون کرو اگرایسا نہیں ہوا توسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

میرا قوی شبہ ہے کہ میرے خاوند کو ماڈل ایان علی نے ہی قتل کرایا، مقدمے کے مدعی اور کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کے بھائی چوہدری ریاض نے اپنی بھابی کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میرابھائی قتل ہونے سے قبل ذہنی دباؤکا شکار تھا، بیان ریکارڈ کر کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو رپورٹ پیش کی تو عدالت نے درخواست نمٹادی۔
Load Next Story