کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کرنیوالے 5 مزدور جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد کی ہلاکت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے گی، ڈاکٹر سیمی جمالی

صفائی کے دوران ایک مزدور ٹینک میں جا گرا جسے بچانے کیلئے دیگر افراد اندر کود گئے۔ فوٹو: آن لائن

کورنگی انڈسٹرئیل ایریا میں فیکڑی کے ٹینک کی صفائی کے دوران 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر24 میں پلاسٹک دانہ بنانے والی نجی فیکٹری میں مزدوروں کی جانب سے زیرزمین ٹینک کی صفائی کی جاری تھی کہ صفائی کے دوران ایک مزدور ٹینک میں جا گرا جسے بچانے کے لیے مزید 6 مزدوربھی ٹینک میں کود گئے مگر کافی عرصے سے بند ٹینک میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث تمام مزدورہوش ہوگئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کے تمام مزدوروں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں 5 مزدور دم توڑ گئے جب کہ 2 مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ انجارچ ڈاکٹر سیمی جمالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس لائے گئے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 2 افراد کی حلات تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والے افراد کی ہلاکت کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی کورنگی میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Load Next Story