سعودی دُلہا نے ’’ہنی مون‘‘ پر پستول ساتھ لے جانے پر دلہن کو طلاق دے دی

لڑکی کے بیگ سے پستول نکلنے پر دُلہا نے کسی کی بھی ایک نہ سنی اوردلہن کے طلاق دیدی

لڑکی کے بیگ سے پستول نکلنے پر دُلہا نے کسی کی بھی ایک نہ سنی اوردلہن کے طلاق دیدی، فوٹو:فائل

سعودی دُلہا نے ''ہنی مون'' پر پستول ساتھ لے جانے پر دلہن کو طلاق دے دی۔


عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے باحا میں دُلہا اپنی نئی نویلی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون کے لیے گیا جہاں بیوی کے بیگ سے پستول نکلنے پرشدید غصے کی حالت میں آکر بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران لڑکی کے والد نے لڑکے بہت سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے لڑکے کو بتایا کہ پستول لڑکی کے چچا نے اس کو تحفے کے طور پر دی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ہی اڑارہا اور لڑکی کو طلاق دے بیٹھا۔
Load Next Story