حیدرآباد فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج اسرائیلی پرچم نذر آتش
امریکااورمغربی ممالک، فلسطینی عوام پرہونیوالے مظالم میں برابرکے شریک ہیں، مشتاق احمد
فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف شباب ملی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔
اس موقع پرمظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذرآتش کرکے امریکااوراسرائیل کیخلاف نعرے بھی لگائے ۔تفصیلات کے مطابق غزہ میںفلسطینی مسلمانوںپراسرائیلی جارحیت کیخلاف شباب ملی ضلع حیدرآبادکی جانب سے پریس کلب کے سامنے صدرمحمد عدنان دانش کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا جبکہ مظاہرین نے اسرائیل وامریکا کیخلاف نعرے بھی لگائے۔
جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے سابق امیر مشتاق احمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی سازشوں سے 1948 میں قائم ہونے والی یہودی ریاست اسرائیل نے دنیا کا امن تباہ و برباد کیا ہے، فلسطینی مسلمانوں کا مسلسل قتل عام کر رہا ہے، لاکھوں فلسطینی اپنے ہی وطن میں بے وطن بنے ہوئے ہیں، اسرائیل64 سالوں سے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے کُھلی دھمکی ثابت ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، لیکن عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا اور اس کی لونڈی اقوام متحدہ انسانیت پر ہونے والے مظالم پر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ عالم اسلام کے بے غیرت مسلم حکمراں بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
امریکا، اقوام متحدہ اور مغربی ممالک فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم میں برابر شریک ہیں۔محمد عدنان دانش نے کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور دنیا کے امن کیلیے ضروری ہے کہ دنیا کواسرائیل کے وجودسے پاک کر دیاجائے۔ سابق صدر شباب ملی راو مسعود علی خان نے کہا کہ اوبامہ نے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔