بالی ووڈ اداکارہ کیریتی سنون شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

اداکارہ ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اورگرگئیں ۔

اداکارہ کی ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران ٹخنے میں چوٹیں آئیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیریتی سنون اپنی نئی آنے والی فلم ''رابطہ'' کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کیریتی سنون نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ہیرو پنتی'' سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ اپنی اداکاری کے باعث فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں تاہم اب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریتی سنون یورپی ملک ہنگری میں اپنی نئی آنے والی فلم ''رابطہ'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گرگئی جس سے ان کے ٹخنے میں شدید چوٹیں آئیں جب کہ اداکارہ کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ روک دی اور کیریتی سنون کی صحت یابی کے بعد ہی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کیریتی سنون نے فلم ''دل والے'' میں مرکزی کردارادا کیا تھا۔
Load Next Story