سرکاری محکوں سے رقم دلوائی جائے ورنہ خودسوزی کرلونگا عرس میمن
رقم نہ ملنے سے گھرمیں فاقے ہورہے ہیں۔
ٹھیکیدارعرس میمن نے بالاحکام سے سرکاری محکموںپرواجب الادالاکھوںروپے دلوانے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ٹھیکیدارعرس میمن نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے الزام عائدکیاکہ سیلاب کے دوران اس نے دڑی موری اوربندوں پرپچنگ کاکام کیا تھا مگرتاحال اریگیشن اورورکس اینڈسروسزمحکمے نے 16 ، 16 لاکھ جبکہ پبلک ہیلتھ محکمے نے اسکے 20لاکھ روپے ادا نہیں کیے ہیں جس کے باعث وہ شدیدمشکلات سے دوچارجبکہ غربت کے باعث گھرمیں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ،نوٹس لیکراسے انصاف فراہم کیاجائے،گورنرسندھ،وزیراعلی سندھ و دیگر حکام سرکاری محکموں سے رقم دلوائیں ورنہ احتجاجاًخودسوزی کرلوں گا۔