سرکاری پلاٹ لیزپردینے کے خلاف شٹربندہڑتالاحتجاجی ریلی

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ نوٹس لیکرسرکاری زمین واپس لی جائے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ سندھ حکومت نے شہر کی کئی سرکاری عمارات اورپلاٹ99 سال کی لیزپربااثرافرادکوفروخت کردیے ہیں. فوٹو: فائل

سرکاری پلاٹ با اثر افراد کو لیز پر دینے کیخلاف شہریوںنے شٹربندہڑتال کرکے احتجاج کیا۔


تفصیلات کے مطابق سیہون میں مختیارکارآفس، پریس کلب کی عمارت اور دیگرسرکاری پلاٹ بااثر افراد کو 99 سال کی لیز پردینے اورسرکاری عمارت کی جگہ شاپنگ سینٹرکے قیام کیخلاف شہریوں نے شٹر بندہڑتال کرکے احتجاججی ریلی نکالی اورنے ٹی ایم او سیہون کیخلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ سندھ حکومت نے شہر کی کئی سرکاری عمارات اورپلاٹ99 سال کی لیزپربااثرافرادکوفروخت کردیے ہیں جو شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ نوٹس لیکرسرکاری زمین واپس لی جائے۔
Load Next Story