پاکستانی فلمیں بالی وڈ کا مقابلہ کررہی ہیںاداکارہ ثنا
ہماری فلموں اور بالی وڈ کی فلموں میں ہونے والی سرمایہ کاری میں زمین آسمان کا فرق ہے،ثنا
پاکستانی فلمیں محدود وسائل کے باوجود بالی وڈ کا مقابلہ کررہی ہے ،تنقید کرنے والے نام نہاد ناقدین کو وسائل کا بھی اندازہ بھی لگانا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار اداکارہ ثنا نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تکنیک کار کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کی کمی کے باوجود یادگار فلمیں بنائیں۔
ہماری فلموں اور بالی وڈ کی فلموں میں ہونے والی سرمایہ کاری میں زمین آسمان کا فرق ہے، اس کے باوجود ہماری فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہر حکومت نے فلم انڈسٹری کے بارے میں بلند وبانگ دعوے تو کیے مگر عملی طور کارکردگی صفر ہی رہی۔