پاکستان پوسٹ کو5سال میں25ارب روپے کا خسارہ
2014-15 میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی 9ارب 67 کروڑ اور اخراجات 16 ارب سے بھی تجاوز کرگئی
گزشتہ پانچ سال میں پاکستان پوسٹ آفس کو 24 ارب 91 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ محکمہ پوسٹ آفس کے پانچ سالوں میں آمدنی سے زائد اخراجات خسارے میں اضافہ کا باعث بنے۔ موجودہ دور حکومت میں خسارے کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ مالی سال 2013-14 اور 2014-15 میں محکمے کا خسارہ 12ارب 91 کروڑ 96 لاکھ روپے رہا۔
وزارت مواصلات کی دستاویز کے مطابق وزارت نے گزشتہ پانچ سالوں کی آمدنی اور اخراجات کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ 2010-11 میں ادارے کی آمدنی آٹھ ارب روپے سے زائد اور اخراجات دس ارب روپے سے تجاوز کرگئے تھے۔ 2011-12 میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی آٹھ ارب چوبیس کروڑ روپے تھی جبکہ اخراجات بارہ ارب پچاس کروڑ سے زائد کیے گئے۔ 2012-13 میں ادارے کی آمدنی آٹھ ارب 37کروڑ جبکہ اخراجات 14ارب سے تجاوز کرگئے تھے۔ 2013-14 میں آمدنی 9ارب 12کروڑ جبکہ اخراجات پندرہ ارب 71کروڑ سے زائد رہے۔
2014-15 میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی 9ارب 67 کروڑ اور اخراجات 16 ارب سے بھی تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اصلاحاتی ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان پوسٹ کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے اور اضافی آمدنی پیدا کرنا ہے جس میں روپے کی منتقلی، پاکستان پوسٹ لاجسٹک کمپنی کا قیام اور محکمے کی ری برانڈنگ بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے خسارے پر قابو پانے کے لیے خزانہ ڈویژن کو بھی تجاویز ارسال کی ہے جس میں نیشنل سیونگز اسکیموں کے آفر کرنے میں قابل ادا کمیشن کی قیمت کی نظر ثانی کرنا ہے۔ اس تجویز کی منظوری سے پاکستان پوسٹ کی آمدنی میں اضافہ ممکن ہے۔