دیر آید درست آید شرمسار روس کی ڈوپنگ اسکینڈل پر معذرت
روسی فیڈریشن اور ایتھلیٹس نے اینٹی ڈوپنگ قواعد توڑکر سنگین غلطی کی، وزیر کھیل ویٹالی مٹکو
روس کے وزیر کھیل ویٹالی مٹکو نے ڈوپنگ اسکینڈل پر ملک کی جانب سے معذرت کرلی.
روس پر عالمی باڈیز کی طرف سے پابندی اور انھیں ریو اولمپکس گیمز سے اخراج کا خطرہ بھی درپیش ہے، روسی وزیر کھیل ویٹالی مٹکو نے اعتراف کیا کہ ریشین ایتھلیٹکس فیڈریشن اور ایتھلیٹس نے اینٹی ڈوپنگ رولز کو توڑتے ہوئے سنگین غلطی کی، انھوں نے کہا کہ ایتھلیٹس نے فوری فوائد حاصل کرنے کیلیے فیئر پلے کے اصولوں کو مسترد کیا جو کھیل کی بنیاد ہیں۔
ہمیں اپنے آپ کو واضح کرنے دیں، ہم اس چیز پر شرمندہ ہیں، ویٹالی مٹکو کا یہ اعتراف صرف اس بات کے 3 دنوں بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے 2014کے سوچی ونٹر اولمپکس میں روسی ایتھلیٹکس کے منظم ڈوپنگ میں ملوث ہونے کی بات کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا، امریکی میڈیا میں بھی گذشتہ دنوں روس کی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کے سابق ڈائریکٹر کے حوالے سے ایک رپورٹ چھپی تھی جس میں سابق ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ درجنوں روسی ایتھلیٹس ڈوپنگ میں ملوث اور ان میں 15گولڈ میڈلسٹ بھی شامل تھے، روس کے ایتھلیٹس کو اب ریوڈی جنیرو میں شیڈول اولمپکس میں شرکت کے سلسلے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
اسپورٹس عالمی باڈی آئی اے اے ایف نے پچھلے سال نومبر سے ریشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کو واڈا کی آزادنہ کمیشن کی رپورٹ پر عبوری طور پر معطل کیا ہوا ہے، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن روس کے ریو اولمپکس میں حصہ لینے کے حوالے سے مسائل کا تجزیہ غیرمعمولی کونسل کے اجلاس میں آئندہ ماہ کرے گی، وزیر کھیل مٹکو نے مزید کہا کہ ہم اس بات کے لیے معافی چاہتے ہیں کہ وہ ایتھلیٹس جنھوں نے ہمیں اور دنیا کو دھوکا دیا۔ وہ جلد نہیں پکڑے گئے، ہم بہت زیادہ معذرت خواہ ہیں کیوں کہ روس اسپوٹس میں اعلیٰ اقدار کا حامل ہے اور وہ ایسی کسی بھی چیز کی مخالفت کرے گا جو اولمپکس کے اقدار کے لیے خطرہ ہو.
انھوں نے اصرار کیا کہ جب سے یہ اسکینڈل ظہور پذیر ہوا ہے روس اپنے اندورنی معاملات درست کرنے میں لگا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ پچھلے سال نومبر سے روس کی معطلی کے بعد رودساڈا، ماسکو لیبارٹری اور اے آر اے ایف تمام اپنے واڈا اسٹیٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ہم نے ان تمام آرگنائزیشن کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے واڈا کے روڈ میپ پر رضامندی ظاہر کی ہے، ہم سخت اقدامات کررہے ہیں کہ ہمارے ملک میں کھیل صاف ستھرے ہوں۔