سروس کی بندش ٹیلی کام سیکٹر سرمایہ کاری کیلیے شش وپنج کا شکار
تین بار سروس کی بندش سے انڈسٹری کو مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
KARACHI:
دہشت گردی کی روک تھام کیلئے لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس کی بندش نے ٹیلی کام انڈسٹری کو نئی سرمایہ کاری پر نظرثانی کرنے پر مجبور کردیا۔
ٹیلی کام انڈسٹری کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تین بار بندش کا سامنا کرنا پڑا جس سے انڈسٹری کو مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق موبائل فون کے نئے کنکشنز کی فروخت کے طریقہ کار میں مجوزہ تبدیلی اور حساس دنوں میں سروس کی بندش معمول بن جانے کے بعد انڈسٹری نے مستقبل قریب میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر نظرثانی شروع کردی ہے جس سے ملک میں براہ راست سرمایہ کاری میں مزید کمی کا خطرہ ہے۔