پنجاب پولیس کو مطلوب قتل کے 2 ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

دونوں ملزمان پر جماعت اسلامی کے رہنما کو قتل کرنے کا اعتراف ہے۔

امیگریشن حکام نے دونوں ملزمان کو تحویل میں لے کر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب قتل کے 2 ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے ابو ظہبی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی درخواست پر صوبائی وزارت داخلہ نے قتل کے الزام میں انتہائی مطلوب 2 ملزمان محمد علی نواز اور عمیر نواز کی گرفتاری کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جس پر وفاقی حکومت نے دونوں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے اور پھر انٹرپول نے دونوں ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا۔


انٹرپول نے دونوں ملزمان کو دبئی سے اسلام آباد کے لئے روانہ کیا جہاں امیگریشن حکام نے انھیں گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ پنجاب پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان پر 21 اکتوبر 2014 کو راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور یونین کونسل ناظم حاجی طاہر خان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔
Load Next Story