ایک وقت میں 2 گلاس پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد

اگر ایک گلاس کی بجائے 2 گلاس پانی پیا جائے تو اس سے شوگر ، کولیسٹرول اور کیلوریز کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق

اگر ایک گلاس کی بجائے 2 گلاس پانی پیا جائے تو اس سے شوگر ، کولیسٹرول اور کیلوریز کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
یونیورسٹی آف الینوائے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی آپ ایک گلاس پانی کے بعد دوسرا گلاس ضرور پیئیں کیونکہ اس کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔


ماہرین کا خیال ہے کہ پانی کا دوسرا گلاس پینے سے بہت مثبت فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس سے کیلوریز ختم کرنے، شوگر اور کولیسٹرول کو کم کرنے کا عمل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہےاور صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امریکی ماہرین کی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ خود امریکا میں ہی لوگ بہت کم پانی پیتے ہیں جب کہ دیگر مشروبات زیادہ استعمال کرتے ہیں اس لیے اگر پانی کے 2 گلاس پینے کو معمول بنالیا جائے تو اس سے 205 کیلوریز، 18 گرام شکر، 235 ملی گرام نمک (سوڈیم) اور 21 گرام کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story