وزیراعظم کی جانب سے 7 سوالوں کے جواب نہ دینے پر متحدہ اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
متحدہ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد عمران خان بھی بنا کچھ کہے ایوان سے باہر نکل گئے۔
LANDI KOTAL:
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اپوزیشن کے 7 سوالات کے جواب نہ دیئے جانے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں دیئے گئے جواب کو اپوزیشن نے مسترد کردیا۔ وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے طویل تقریر کرنے کے بجائے وزیراعظم کے جواب پر تحفظات کا اظہار کیا اور مختصر تقریر کی جس کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
خورشید شاہ کےبعد قومی اسمبلی کے اسپیکر نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اظہار خیال کرنے کا موقع دیا تاہم متحدہ اپوزیشن کے واک آؤٹ پر عمران خان بھی بغیر کچھ کہے ایوان سے باہر چلے گئے۔