پناہ گزینوں کے عالمی بحران کو فراغ دلی سے حل کرنا چاہیے انجلینا جولی
انجلینا جولی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو بھی شدید تنقید کا نشانا بنایا۔
اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی اور ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے عالمی بحران کو سیاسی بنانے کے بجائے اسے فراغ دلی سے حل کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی اور مشہور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے عالمی بحران کو سیاسی بنانے کے بجائے فراغ دلی سے حل کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان بے گھر افراد کی مدد کی جائے بصورت دیگر سب افراتفری کا شکار ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 60 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں جو کہ گزشتہ 70 برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے دیوار تعمیر کرنے سمیت مسلمانوں کے امریکا میں داخلہ پر پابندی لگانے کا کہا گیا تھا۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات کا ایک ایسے شخص سے سننا انتہائی مشکل ہے جو امریکی صدارتی امیدوار ہے کیونکہ امریکا لوگوں کو آزادی ہے بالخصوص مذہب پر عمل کرنے کی۔