سنگین صورتحال پاکستانیوں کو شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
شام میں مقیم پاکستانی ملکی سفارتخانے سے رجوع کریں، فارن آفس
اسلام آباد۔
دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شام میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔
ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے سبب تمام پاکستانی شہریوں خاص طور پر زائرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ شام کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ جو شہری پہلے سے شام میں موجود ہیں وہ معاونت کے لیے دمشق میں پاکستانی سفارتخانے سے فون نمبر 00963-11-6132694/5 پر رابطہ کریں۔