فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے ٹرک ڈرائیور ہلاک

وزيراعلیٰ پنجاب شہبازشريف نے واقعے كا نوٹس لیتےہوئے ملزم كی گرفتاری كا حكم دےديا ہے۔

وزيراعلیٰ پنجاب شہبازشريف نے واقعے كا نوٹس لیتےہوئے ملزم كی گرفتاری كا حكم دےديا ہے فوٹو: فائل

فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا جب کہ وزيراعلیٰ پنجاب شہبازشريف نے واقعے كا نوٹس لیتےہوئے ملزم كی گرفتاری كا حكم دےديا ہے۔

فیصل آباد جھنگ روڑ پر ٹریفک وارڈن نے ٹرک ڈرائیور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا،واقعہ کے خلاف ٹرک ڈرائیور کے ورثاء اور ٹرک ڈرائیوروں نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔


دوسری جانب وزيراعلیٰ پنجاب شہبازشريف نے واقعے كا نوٹس لیتےہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان كی گرفتاری كا حكم دےديا ہے۔

 
Load Next Story