بعض سیاسی عناصر ذاتی مفادات کے لیے ملک کی ترقی روکنے کےدرپے ہیں شہبازشریف

خوشحالی کے سفر میں 18کروڑ عوام اب رکاوٹ نہیں ڈالنےدیں گے، شہباز شریف

ملک کسی بھی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ بعض سیاسی عناصرذاتی مفادات کی خاطرملک کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔


لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقارت کے دوران شہبباز شریف نے کہا کہ سیاست عوام کی بےلوث خدمت کا نام ہے، پاکستان میں ترقی، خوشحالی،امن اور امید کا سفر شروع ہو چکا ہے، ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اٹھ رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ملک کسی بھی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن بعض سیاسی عناصرصرف ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہیں، خوش حالی کے سفر میں 18کروڑ عوام اب رکاوٹ نہیں ڈالنےدیں گے۔
Load Next Story