کچھ لوگ بلوچستان کو زبردستی الگ کرنا چاہتے ہیںطلال بگٹی
اگر بلوچستان سے فوجی مداخلت ختم نہ ہوئی تو خدا کی قسم ملک ٹوٹ جائے گا.
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں، اگر بلوچستان سے فوجی مداخلت ختم نہ ہوئی تو خدا کی قسم ملک ٹوٹ جائیگا۔
سمجھ نہیں آتی کہ ہمیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ، ہمیں ایک سازش کے تحت کچھ لوگ زبردستی پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں ، پیپلزپارٹی والوں کا اب کام صرف اپنی جیبیں بھرنا رہ گیا ہے۔ طلال بگٹی نے کہا کہ آج بھی ہمارے لئے ڈیرہ بگٹی اور کئی علاقے نوگوایریا ہیں جہاں کسی کوبھی جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی فوج کا کام سیاست کرنا نہیں ہوتا اور جہاں بھی فوج سیاست میں آئی وہاں ملک تباہ ہوجاتے ہیں ، بلوچستان میں مصنوعی سیاستی قیادت کو آگے لانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔