نیب نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو گرفتار کرلیا

شفقت علی چیمہ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے، نیب ذرائع

شفقت علی چیمہ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے، نیب ذرائع، فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

نیب راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفت علی چیمہ کو ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے، آبائی گاؤں میں بڑے رقبے پر محیط زمین اور اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا جس کی کئی عرصے سے تفتیش جاری تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے شواہد ملنے کے بعد شفقت علی چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جنہیں راولپنڈی میں ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔

Load Next Story