وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنارہی ہے بلاول بھٹو زرداری
(ن) لیگ کی حکومت بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی
KARACHI:
پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کو نشانہ بنارہی ہے جس کے باعث شہری ودیہی سندھ کے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کےعوام کو نشانہ بنارہی ہے، وزارت پانی وبجلی سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جس کے باعث شہری ودیہی سندھ کے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ بجلی نہ دینا عوام کےساتھ زیادتیوں کی بدترین مثال ہے جب کہ ناقابل برداشت طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ اضافی بل بھی بھیجے جارہے ہیں،(ن) لیگ کی حکومت شدید گرمی میں بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی۔