وزیراعظم کا دورہ پرویزخٹک کا پودے ہٹانے کانوٹس 2 افراد گرفتار
این ایچ اے کے 10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے وزیرا عظم نوازشریف کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران پودے ہٹانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
محکمہ جنگلات کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر6 انچ کے70 پودے این ایچ اے حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہٹا دیے تھے۔ دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا جب کہ این ایچ اے کے 10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بنوں کے موقع پرتعلیمی اداروں کی بندش پر عمران خان نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔