عمرہ ادائیگی کے بعد واپس نہ جانے والوں کیلیے سزاؤں کا اعلان
50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ قید ہوگی، ٹورآپریٹرز کو بھی سزائیں ہوں گی، سعودی وزارت حج
KARACHI:
سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کی خاطر جانے والے زائرین کے لیے نئی پالیسی وضع کردی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت عمرے کی ادائیگی کے بعد مقررہ مدت کے اندر اندر اپنے ملک واپس نہ جانے والے افراد کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جا سکے گی۔
ذرائع کے مطابق عمرے کی ادائیگی کیلیے آنیوالے اکثر زائرین رمضان کے دوران غائب ہو جاتے ہیں اور پھر حج کی ادائیگی کے بعد واپس جاتے ہیں، سعودی وزارت حج نے ان افراد کے متعلق یہ پالیسی وضع کی ہے، نئی پالیسی کے تحت عمرے کیلیے آنے والے زائرین کو مقامی افرادکی طرف سے چھپنے میں مدد فراہم کرنے پر انھیں بھی جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایسے عمرہ ٹورز آپریٹرز جن کے ذریعے عمرہ زائرین کو سعودی عرب بھجوایا جاتا ہے ان کی طرف سے کسی قسم کی خلاف وزری پر انھیں بھی ایک لاکھ ریال جرمانہ اور ان کے لائسنس معطل کرنے کے احکام جاری کیے جائیں گے، نئی پالیسی کے تحت جن ٹورز آپریٹرز کے ذریعے عمرہ زائرین گئے ہوں اور ان میں سے کوئی شخص غائب ہوجائے تو فوری طور پر سعودی وزارت حج کے حکام کو مطلع کیا جائے تاکہ ان کے دستاویزات کے ذریعے غائب ہونے والے شخص کو تلاش کیا جا سکے۔