عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں الطاف حسین کی اپیل
دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس ،ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے عباس ٹائون میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعددافراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امام بارگاہ کے قریب دہشت گردی کی یہ مذموم کارروائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء سبوتاژ کرکے شہر کا امن تباہ کرنے کی گھنائونی سازش کا حصہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امام بارگاہ کے قریب بم دھماکا کرنے کا عمل بزدلانہ ہے اورمحرم الحرام میں بم دھماکوں ، دہشت گردی اور فائرنگ کے واقعات کرکے بے گناہ انسانوںکا خون بہانے والے ہم میں سے نہیں ہیں اور ملک و قوم سمیت دین اسلام کے کھلے دشمن ہیں ۔
انہوں نے شیعہ و سنی علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعات پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں، باہمی اتحاد ، مذہبی روداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دہشت گردوںکے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات اورزخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلیے دعا بھی کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔