موبائل اورموٹرسائیکل پرپابندی رحمن ملک کا فیصلہ تھا خورشیدشاہ
حکومت اس فیصلے میں شامل نہیں،الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے
وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کی اطلاع پرموبائل فون کی سروس بلاک کرنااورموٹرسائیکل پر پابندی عائد کرنا رحمن ملک کاذاتی فیصلہ تھا۔
حکومت اس میں شامل نہیں، شفاف الیکشن حکومت کی اولین ترجیح ہیں،انتخابات ہرصورت میں مقررہ وقت پرہوں گے،نیب کرپشن میں ملوث سیاست دان کانام منظرعام پرلائے ،کراچی کی بدامنی میں جوبھی پارٹی یاگروپ ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہوناچاہیے۔
وہ اتوارکوشہید بے نظیر روزگار اسکیم کے تحت سی این جی رکشہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے بعدمیڈیاسے چیت کررہے تھے۔ خورشیدشاہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کافیصلہ کیاہے اس فیصلے کوخوش آمدیدکہتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ الیکشن میں پولیس،رینجرزاوربیرونی نگرانی کے لیے فوج مقررہونی چاہیے۔خورشیدشاہ نے چیئرمین نیب پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ جو بیانات دے رہے ہیں انھیں زیب نہیں دیتے،اگرکوئی سیاستدان کرپشن میں ملوث ہے تواس کا نام منظرعام پرلایاجائے۔