حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کرنیوالے نیب افسران پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا
حساس اداروں کی رپورٹ پر محکمہ داخلہ سندھ نے افسران کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران پر حملے کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے متعلقہ افسران کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے الرٹ کے مطابق حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر متعلقہ افسران کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے حساس اداروں کے سیکیورٹی الرٹ سے پاکستان رینجرز، آئی جی سندھ ، نیب ہیڈکوارٹرز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب مختلف نوعیت کے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔