مالدیپ کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
ايران کی پالیسیاں مشرق وسطی کے امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں، مالدیپ
مالدیپ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ 40 سال پرانے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ايران کی پالیسیاں نہ صرف مشرق وسطی کے امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ کہیں نہ کہیں خود مالدیپ کی سلامتی، استحکام اور سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک پہلے ہی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرچکے ہیں۔