کالکی کوچلین پاکستانی ڈاکومنٹری ’’آزمائش ‘‘میں کام کریں گی
پاک بھارت طرز زندگی اور انتہاپسندی پر مبنی فلم کی ہدایات صبیحہ سومار دیں گی
HANGU:
بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلین ہندوستان اور پاکستان پر بننے والی ایک ڈاکومنٹری کا حصہ بن چکی ہیں جس میں وہ پاکستانی فلم ساز صبیحہ سومار کے ہمراہ کام کریں گی۔
ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق کالکی پاکستانی فلم ''خاموش پانی'' کی ہدایت کارہ صبیحہ سومار کے ساتھ پہلی مرتبہ ایک ڈاکومنٹری ''آزمائش'' میں کام کریں گی۔ اس ڈاکومنٹری کے لیے کالکی کوچلین اور اورصبیحہ سومار ہندوستان اور پاکستان کا دورہ کریں گی۔
جہاں وہ ان دونوں ممالک کے طرز زندگی، ثقافت، مذہب اور انتہا پسندی کے نتیجے میں پڑنے والے تشدد پر فلم بنائیں گی ۔اس سلسلہ میں ہدایتکار صبیحہ سومار کا کہناہے کہ میں تین برس سے اس منصوبہ پر کام کررہی ہوں اور گزشتہ برس ممبئی فلم فیسٹیول کے دوران کالکی سے اس موضو ع پربات ہوئی تو انھوں نے فوری طور پر بھارتی پارٹنر کے طور پر کام کرنے پر آمادگی ظاہرکردی تھی ۔