ملک ریاض نے کمیشن کے خلاف دیئے گئے بیان پر معذرت کرلی وکیل زاہد بخاری

شعیب سڈل کمیشن نے عدم اعتماد کے حوالے سے ملک ریاض سے جواب طلب کررکھا تھا

شعیب سڈل کمیشن نے عدم اعتماد کے حوالے سے ملک ریاض سے جواب طلب کررکھا تھا۔ فوٹو رائٹرز

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے کمیشن کے خلاف دیئے گئے بیان پر معذرت کرلی۔


ملک ریاض اپنے وکیل زاہد بخاری کے ہمراہ شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، شعیب سڈل کمیشن نے کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے ملک ریاض سے جواب طلب کررکھا تھا جس پر ملک ریاض نے کمیشن کے سامنے اپنا موقف واضح کیا۔


کمیشن میں پیشی کے بعد ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض نے گذشتہ دیئے گئے بیان پر معذرت کی جسے کمیشن نے قبول کرلیا اور ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس کی کارروائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ملک ریاض نے کمیشن میں اپنا جواب دائرکیا تھا جس میں انہوں نے کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہارکیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story