عالمی سطح پر بقا کی جنگ معاشی میدان میں لڑنا ہوگی وزیراعظم

اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی جس سے ملک کے تمام حصے منسلک ہوں گے، وزیراعظم

اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی جس سے ملک کے تمام حصے منسلک ہوں گے، وزیراعظم، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بقا کی جنگ معاشی میدان میں لڑنا ہوگی جس کا ہتھیار صرف علم ہے۔

گلگت بلتستان میں آپٹیکل فائبر بچھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑے ہونے کے لئے تیاری کرنا ہوگی اور پاک چین اقتصادی راہدای منصوبہ اس کی ایک کوشش ہے،عالمی سطح پر بقا کی جنگ معاشی میدان میں لڑی جارہی ہے اور اس کا ہتھیارعلم ہے، بقا کے اس معرکے میں کامیابی کے لئے ہمیں اپنے آپ کو تیارکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے جو کبھی ایک خواب تھا، ملک میں ترقی ہوگی تو امید کے چراغ روشن ہوں گے، بلوچستان میں بھی سڑکوں کے جال بچھ رہے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ تمام مسائل کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شروع سے خواہش رہی ہے کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی جس سے ملک کے تمام حصے منسلک ہوں گے، ہمیں ادراک ہونا چاہیے کہ اگلے 50 سال میں دنیا کہاں کھڑی ہوگی، ہمیں دنیا کےساتھ کھڑے رہنےکی تیاری کرنی ہے،ترقی سے ملک میں انتہا پسندی میں کمی آئےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشغر سے راولپنڈی تک آپٹیکل فائبر کا منصوبہ گلگت بلتستان کی ترقی کی راہ میں بہت بڑا قدم ہے جس سے لگتا ہے کہ گلگت بلتستان سب سے زیادہ ترقی یافتہ علاقہ بن جائے گا اور منصوبے سے یہاں تھری جی اور فور جی کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

Load Next Story