عمران خان نہیں بلکہ حکومت ’’میسنی‘‘ ہے ڈاکٹر فاروق ستار

حکومت نے کئی چیزوں کو سینے سے لگا رکھا ہے، سینئر رہنما ایم کیوایم

حکومت نے کئی چیزوں کو سینے سے لگا رکھا ہے، سینئر رہنما ایم کیوایم، فوٹو؛ فائل

ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ''میسنے'' عمران خان نہیں بلکہ حکومت ہے جس نے کئی چیزوں کو سینے سے لگا رکھا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''جی فار غریدہ'' میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ''میسنے'' عمران خان نہیں بلکہ حکومت ہے جس نے کئی چیزوں کو سینے سے لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں ہمارا ایک بندہ ضرور شامل کیا جائے، اگر ہمیں کمیٹی میں شامل نہ کیا گیا تو یہ نا انصافی ہوگی کیونکہ ہمیں آئینی و قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اجلاس میں جائیں نہ جائیں یہ ہمارا مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں میسنا قرار دیا تھا تاہم تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے بعد اسپیکر نے لفظ کارروائی سے حذف کردیا جب کہ خواجہ آصف نے بھی اسپیکر کی ہدایت پر لفظ واپس لے لیا تھا۔
Load Next Story