1200سٹی وارڈنزٹریفک پولیس کیساتھ تعینات کردیےایڈمنسٹریٹر
عوام ٹریفک پولیس اورسٹی وارڈنز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،محمد حسین سید
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہریوں کی آسانی اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور منظم انداز میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلیے 1200سٹی وارڈنز کو شہر کے 90سے زائد مقامات پر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعینات کیا ہے
تاکہ گذشتہ سالوں کی طرح رمضان میں شہر کی سڑکوں پر ٹریفک رواں رہے اور روزہ دار افطار کے لیے وقت مقررہ پر اپنے گھروں کو پہنچ سکیں جبکہ 300سے زائدسٹی وارڈنز مساجد اور ان مقامات پر جہاں تراویح ادا کی جارہی ہے
متعین کیے گئے ہیں تاکہ نماز کیلیے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو بہتر انداز میںکنٹرول کیا جاسکے، انھوں نے کہا کہ رمضان میں سٹی وارڈنز اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی خدمت کیلیے کمربستہ ہیں،بلدیاتی اداروں میں جتنے محکمے ہیں سب کام کرنے کی تنخواہ لیتے ہیں لیکن سٹی وارڈنز رضاکار ہیں جو اپنی تنخواہ سے کئی گنا زیادہ کام کرتے