ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہر مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان
گرمی کی لہر آئندہ 2 روز تک جاری رہے گی، پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ اسٹرک کا خدشہ
KARACHI:
پاکستان بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور آج بھی ملک کے بیشتر حصوں خصوصا پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز تک گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم ہے جب کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی جس میں پنجاب کے میدانی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اورسندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی جہاں دن کے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہیں گے اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اوسط سےَ زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث برف اور گلیشئرز تیزی سے پگھلیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کے تسلسل کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوگا، کراچی میں دن کے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہے گا، سمندر سے مسلسل ہوائیں متغیر رفتار اور آرام دہ نمی کے ساتھ چلتی رہیں گی۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری براہ راست سورج کے سامنے جانے سے گریزکریں۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی کمی سے بچانے کے لئے آگاہی فراہم کی جائے۔
آج سب سے زیادہ درجہ حرارت کوٹ ادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ڈی جی خان میں 47، ملتان میں 46، اوکاڑہ اور رحیم یار خان میں 45، فیصل آباد، بہاولپور، جھنگ لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور ساہیوال میں 44، لاہور اور جہلم میں 42 جب کہ راولپنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب شدید گرمی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک جاری رہیں گی جب کہ 11 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی تعلیمی سرگرمی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے بھی شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 11 روز پہلے ہی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔