سینیٹ میں ارکان کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر 22 ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری مؤخر

22ویں آئینی ترمیم آئندہ اجلاس میں منظور كرائی جائے گی جو جلد بلائے جانے كا امكان ہے۔

22ویں آئینی ترمیم آئندہ اجلاس میں منظور كرائی جائے گی جو جلد بلائے جانے كا امكان ہے۔ فوٹو؛ فائل

سینیٹ میں مطلوبہ تعداد میں اركان موجود نہ ہونے كے باعث 22 ویں آئینی ترمیم کی منظوری كو مؤخر كردیا گیا جسے اب آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔


سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد كی طرف سے 22 ویں آئینی ترمیم كا بل زیر غور لانے اور منظوری كے لیے ایجنڈے میں رکھا گیا تھا تاہم وزیر قانون نے كہا كہ اس وقت سینیٹ میں مطلوبہ تعداد میں اركان نہیں ہیں اس لئے بل پر غور مؤخر كردیا جائے جس پر پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز كے ركن سینیٹر جاوید عباسی نے بل پر غور مؤخر كردیا۔ ذرائع کے مطابق اب 22ویں آئینی ترمیم آئندہ اجلاس میں منطور كرائی جائے گی جو جلد بلائے جانے كا امكان ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں گزشتہ روز 22 ویں آئینی ترمیم کو منظور کیا گیا تھا جس کے تحت الیکشن کمیشن کی تشکیل نو بھی کی جائے گی۔
Load Next Story