مقبوضہ کشمیر پاکستانی پرچموں کے سائے تلے بھارت مخالف ریلی
نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی پاکستانی پرچم والے لباس پہن کر شمولیت، وادی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور وادی کی فضا ''پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد '' کے نعروں سے گونج اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حریت رہنما میر واعظ کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی جس میں متعدد حریت رہنماؤں اور ہزاروں کشمیری جوانوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک کچھ کشمیری نوجوان نے پاکستانی پرچم والے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں بھی سبزہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر شرکا ریلی میں پاکستان زندہ باد اور بھارت، مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ فورسز کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔
آج میر واعظ عمر فاروق کے والد مولوی محمد فاروق کی برسی، خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کی شہادت کی برسی کے موقع پر مزار شہدا عیدگاہ سری نگر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ مارچ کی کال اپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے دی ہے۔انھوں نے لوگوں سے اس موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔21 مئی1990 کے دن نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر میں میر واعظ مولوی محمد فاروق کو گولی مار دی تھی ۔
جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے ۔ اسی دن بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقے حول میں جنازے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70سوگواروں کو قتل کر دیا تھا ۔ 12برس بعد 2002 میں اسی دن نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ مزار شہدا سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔