عمران فاروق کیس پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف شواہد ناکافی قراردیدیے

کیس کی تفتیش کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 5 رکنی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی

برطانوی تحقیقاتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی:فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت کیلیے پاکستان نے برطانیہ سے ٹھوس شواہد مانگ لیے۔


ایف آئی اے کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس چلانے کے لیے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے متعلق شواہد ناکافی ہیں۔ لندن پولیس سے گرین سگنل ملنے پرایف آئی اے کی خصوصی ٹیم جون کے پہلے ہفتے میں برطانیہ روانہ ہوگی۔

کیس کی تفتیش کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 5 رکنی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی جس کی قیادت سٹوورٹ مایئکل گرین وے کررہے۔ برطانوی تحقیقاتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی جب کہ ملاقات میں تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Load Next Story