رواں سال جی ڈی پی شرح471 فیصد رہے گی چیف شماریات آصف باجوہ

فی کس ماہانہ آمدن 13ہزاررہی،صنعتی گروتھ بہتر ہوئی، چیف شماریات

فی کس ماہانہ آمدن 13ہزاررہی،صنعتی گروتھ بہتر ہوئی، چیف شماریات۔ فوٹو: اے پی پی

چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیورو شماریات ڈیٹاکاتعین عالمی معیارکے ایک نظام کے تحت کرتاہے۔


پی بی ایس ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ کارشئیر کرنے کیلیے تیارہیں ایک معاشی ماہر کی جانب سے غلط اعدادوشمار دیے گئے۔ہفتے کووزیر خزانہ اسحاق ڈارکی ہدایت پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف شماریات آصف باجوہ نے کہاکہ اس سال ملکی جی ڈی پی کی شرح4.71 فیصدرہے گی ۔رواں مالی سال کاٹن کی پیداوار4 ملین بیلزکم رہی ،گزشتہ مالی سال میں بیلز14 ملین بیلزتھی جواب کم ہوکر10 ملین بیلزپرآگئی ہے۔گندم کی پیداوار گزشتہ سال 25 ملین اوراس سال 25.4ملین ٹن رہی ہے،چاول کی فصل اس سال 6.8 ملین ٹن رہی جوگزشتہ سال 7.0فیصد تھی۔ خدمات کے شعبے میں 5.71فیصد بہتررہی۔

ڈھائی لاکھ ٹن کاٹن امپورٹ کی گئی، لارج اسکیل منیوفکچرنگ میں 4.61فیصد بہتری دیکھنے میںآئِی۔ صنعتی گروتھ میں 6.8 فیصد بہتری دیکھی گئی،چیف شماریات نے کہاکہ ملک میں فی کس ماہانہ آمدنی 13 ہزاررہی ہے جبکہ آٹوموبائل اورموٹرسائیکل کے شعبوں میں بہت زیادہ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان بیوروشماریات ڈیٹاکا تعین عالمی معیارکے ایک نظام کے تحت کرتا ہے، پی بی ایس ڈیٹا اکٹھاکرنے کا طریقہ کارشئیرکرنے کیلیے تیارہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک معاشی ماہرکی جانب سے غلط اعدادوشماردیے گئے۔ جس ملک میں بیٹھ کرسیانے بن رہے ہواس ملک کی تھوڑی سی تو قدرکر لیں۔
Load Next Story