سلمان خان نے لولیا ونترسے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
شادی میرا ذاتی معاملہ ہے جب چاہوں گا کرلوں گا، سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی شادی انڈسٹری اور ان کے مداحوں کے لیے سب سے بڑی خبر بنی ہوئی ہے لیکن اداکار نے لولیا ونتر سے منگنی یا شادی کی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور وہ جب چاہیں گے شادی کرلیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے جب لولیا ونترسے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ وہ جب چاہیں گے شادی کرلیں گے ، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، انہیں سب کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ کب شادی کریں گے، اس حوالے سے وہ اپنے مداحوں کوبہت فخرسے سوشل میڈیا پرآگاہ کریں گے۔ وہ ان اداکاروں کی طرح بالکل نہیں جنھوں نے مداحوں کو لاعلم رکھنے کے لیے اپنی شادی اوربیوی کو چھپائے رکھا۔
دبنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشکل انسان ہیں، شادی دو لوگوں کے درمیان ہوتی ہے جن میں سے ایک مشکل جب کہ دوسرا اس کے ساتھ با آسانی رہنے والا انسان ہوتا ہے۔ اگر میری شادی ہونی ہے تو ضرور ہوگی اور خود ایک دن کہوں گا کہ اب تو ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس وقت نہیں، اپنی فلموں، پروگرامز یا دیگر کاموں میں مصروف رہتا ہوں، گھر میں بہت کم ہی ہوتا ہوں جب کہ اپنی این جی او "بینگ ہیومن" کے لیے بھی مزید بہت کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔
سلو میاں سے جب پریٹی زنٹا کی شادی کی تقریب میں لولیا ونتر کے ساتھ آنے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں لولیا کے ساتھ تھا یا وہ میری بہن کے ساتھ تھی۔ سلمان خان نے کہا کہ وہ تو پارٹی سے تھوڑی دیر بعد ہی چلے گئے تھے کیونکہ وہ میڈیا کوزیادہ مصروف رکھنا نہیں چاہتے ہیں، ان کی نجی زندگی شاید میڈیا کے لیے بڑی خبر ہوگی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روزقبل دبنگ خان کے قریبی دوست کا کہنا تھا کہ اداکاراپنی دوست لولیا وینترکے ساتھ اپنی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر27 دسمبرکو شادی کریں گے جس کے لیے سلو میاں کے گھروالوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔