آنجہانی امریکی گلوکارایلوس پریسلے کا گٹار3لاکھ 34 ہزارڈالرمیں نیلام
مائیکل جیکسن کا جیکٹ 2 لاکھ 56 ہزار ڈالر جب کہ ایلوس پریسلے کا پیانو ایک لاکھ 40 ہزارڈالر میں نیلام ہوا
معروف آنجہانی امریکی گلوکارایولس پریسلے کے زیراستعمال ایک گٹار 3 لاکھ 34 ہزارڈالر میں نیلام ہوا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے شہرنیویارک میں معروف بین الاقوامی گلوکاروں کے زیراستعمال اشیا کی نیلامی ہوئی۔ نیلامی میں ایلوس پریسلے کے گٹاراورپیانو کےعلاوہ مائیکل جیکسن کی جیکٹ، لیڈی گاگا کا پہلا پیانو اور معروف شاعر جان لینن کے ہاتھ سے لکھے ہوئے گیت کا مسودہ بھی پیش کیا گیا تھا۔
نیلام گھرکی انتظامیہ کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ ایلوس پریسلے کا گٹارزیادہ سے زیادہ 3 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوسکتا ہے تاہم یہ گٹار 3 لاکھ 34 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا، یہ گٹار ایلوس پریسلےکو 1969 میں ان کے والد نے تحفے میں دیا تھا تاہم انہوں نے 1975 میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران اپنے ایک مداح کو تحفے میں دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ ایلوس پریسلے کا ایک لاکھ 40 ہزار25 ڈالر میں نیلام ہوا۔
مائیکل جیکسن کی جیکٹ 2 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی۔ یہ جیکٹ مائیکل جیکسن نے 1996 اور 1997 کے دوران بین الاقوامی میوزک کنسرٹس کے موقع پرپہنی تھی۔ نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی معروف برطانوی گیت نگارجان لینن کے لکھے ایک گیت کے تحریری مودے کی لگی جو کہ 3 لاکھ 56 ہزارڈالرمیں نیلام ہوا۔ نیلامی کے دوران جہاں کئی اشیا توقع سے زیادہ میں فروخت میں ہوئی وہیں امریکی گلوگارہ لیڈی گاگا کے پہلے پیانو کو کوئی خریدارہی نہیں ملا۔