سیمنٹ پر عائد ایف ای ڈی 5سے بڑھا کر10فیصد کرنے کا فیصلہ
آئندہ بجٹ میں سگریٹ پر عائد ٹیکس کی شرح بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں اسٹیشنری پر ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ سیمنٹ پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھاکر 10فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ گزشتہ روز (ہفتہ کو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں سگریٹ پر عائد ٹیکس کی شرح بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سگریٹ پر 2 ہزار سے اڑھائی ہزار روپے ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت صحت کی جانب فی ہزار سگریٹ پر اڑھائی ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائدکرنے کی تجویز دی ہے۔
تاہم توقع ہے کہ 2ہزار روپے فی ہزار سگریٹ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اسٹیشنری پر حاصل زیرو ریٹنگ کی سہولت واپس لے کر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جس سے بچوں کے زیر استعمال کتابیں، کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔